چودھری احمد ناصر ایڈووکیٹ کو سیالکوٹ میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کا ضلعی نائب صدر مقررکردیا گیا 

چودھری احمد ناصر ایڈووکیٹ کو سیالکوٹ میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کا ضلعی نائب صدر ...
چودھری احمد ناصر ایڈووکیٹ کو سیالکوٹ میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کا ضلعی نائب صدر مقررکردیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر عابد شیر علی نے سیالکوٹ کے معروف قانون دان چودھری احمد ناصر ایڈووکیٹ کو ضلعی نائب صدر مقرر کردیا ہے۔نائب صدر کی نامزدگی کا لیٹرانہوں نے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف سے مسلم لیگ ن کی ضلعی تقریب کے دوران وسول کئے ۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ چودھری احمد ناصر کے دادا چودھری ناصر الدین ایڈووکیٹ نے تحریک پاکستان کے دوران مسلم لیگ کے لئے بے پناہ کام کیا تھا۔انہوں نے قائد اعظم کے حکم پر مسلم لیگ کی ٹکٹ پر 1946 میں انتخابات میں حصہ لیا اور بھاری کامیابی حاصل کی جبکہ قومی اتحاد سمیت دیگر جمہوری تحریکوں میں ان کا نام جلی حروف میں لکھا جاچکا ہے،لہذا انکے پوتے سے امید کی جاتی ہے کہ وہ سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے لئے اثاثہ ثابت ہوں گے ۔