مصر میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ، ناکامی پر قتل کردیا

مصر میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ، ناکامی پر قتل کردیا
مصر میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ، ناکامی پر قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (این این آئی)مصر میں درندہ نما شخص نے 4 سالہ بچی کی عصمت ریزی کی کوشش میں ناکامی کے بعد اسے قتل کر کے اس کی لاش گھر کے بیڈ روم میں چھپا دی ۔
عرب ٹی وی کے مطابق مصر میں یہ دل سوز واقعہ شمالی گورنری کے المنوفیہ کے نواحی علاقے قویسنا کی مصطائی کالونی میں پیش آیا جب ایک درندہ نما انسان نے4 سالہ بچی’’ رودنیا عبدالنبی عبدہ ‘‘کو گھر کے قریب سے اغواء کر لیا۔ بچی کے والدین نے آس پاس اسے تلاش کرنے کی کوشش شروع کی اور پڑوسیوں کو بتایا کہ ان کی بچی کا کوئی پتا نہیں چل رہا۔ملزم کے گھر میں تلاشی کے دوران ایک بستر پر خون کے دھبے نظر آئے۔ جب اسے پوچھا گیا کہ یہ خون کیسا ہے تو اس نے کہا یہ ایک بلی کا خون ہے جو چند دن پہلے یہاں مرگئی تھی۔جب ملزم کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا تو اس نے سب بتا دیا اور کہا کہ اس نے’’ عبدہ ‘‘کو گھر کے باہر سے موبائل پر گیم کھیلنے کے بہانے ورغلایا۔ گھر کے اندر لانے کے بعد اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی مگر وہ ایسا نہ کرسکا اور بچی کو قتل کرکے اس کا جسد خاکی ایک صندوق میں ڈال کر بیڈ کے نیچے چھپا دیا۔
پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے تو پتا چلا کہ وہ خون بلی کا نہیں بلکہ ننھی مقتولہ کا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام رہا۔ بھانڈہ پھوٹ جانے کی ڈر سے اس نے ایک پتھر اٹھایا اور بچی کے سر پر دے مارا۔ وہ غش کھا کر زمین پر گر پڑی اور کچھ ہی دیر میں دم توڑ گئی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں