نیب کا کیپٹن(ر)محمد صفدر کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے کیپٹن(ر) محمد صفدرکی گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ سے ر جوع کرنےکافیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں اسلام آبادہائیکورٹ کا آج سنایا جانے والا فیصلہ اعلی عدلیہ میں چیلنج کیاجائےگا ۔
ترجمان نیب کے مطابق سپریم کورٹ میں کیپٹن(ر) محمد صفدر کی گرفتاری کے لئے اسلام آبا د ہائی کورٹ کی جانب سے مسترد درخواست کو چیلنج کیا جائے گا۔
واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی لندن فلیٹس ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست مستردی کی تھی عدالت عالیہ نے 14 دسمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا یا تھا۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے احتساب عدالت کے کیپٹن (ر) صفدر کی لندن فلیٹس ریفرنس میں ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا ۔
خیال رہے نیب نے احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی۔