کوہاٹ میں عاصمہ رانی قتل کیس،مرکزی ملزم مجاہد کانام انٹرپول میں شامل
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کا نام انٹر پول میں ڈال دیا گیا ،انٹرپول نے ملزم کا نام ”وانٹڈ پرسنز“ کی لسٹ میں شامل کیا ہے۔
انٹرپول کی لسٹ میں ملزم کی مکمل تفصیل دی گئی اور گرفتار ی میں مدد دینے کے لئے عوام سے مد د کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ کا قاتل مجاہد آفریدی بیرون ملک فرار ہوگیا تھا جب کہ پولیس نے ملزم کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کے لئے ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھا
خیبر پختونخو ا پولیس ترجمان کے مطابق کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کو قتل کرنے والا ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔