دو چنگچی  ر  کشوں میں تصادم چار بچوں چار خواتین سمیت پندرہ افراد زخمی

دو چنگچی  ر  کشوں میں تصادم چار بچوں چار خواتین سمیت پندرہ افراد زخمی
دو چنگچی  ر  کشوں میں تصادم چار بچوں چار خواتین سمیت پندرہ افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)دو چنگچی  ر  کشوں میں تصادم چار بچوں چار خواتین سمیت پندرہ افراد زخمی ،ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص عمرکوٹ مین شاہراہ دین محمد اسٹاپ کے مقام پر گاؤں صاحبن سے عمرکوٹ شہر آنیوالا چنگ چی رکشہ مخالف سمت سے آنیوالے چنگ چی رکشہ سے ٹکراگیا اور دونوں رکشے اُلٹ گئے جس کے نتیجے میں چار بچوں چار خواتین سمیت پندرہ افراد جن میں عبدالمجید،فوٹو،آصف،راملو،مکیش،جمیل ودیگر زخمی ہوگئے جن علاقہ مکینوں نے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا عینی شاہدین کے مطابق حادثہ دونوں رکشوں کی تیزرفتار ی کے باعث پیش آیا ، انتظامیہ کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث ضلع کے مختلف شہروں میں کم عمررکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے خطرناک حادثات روزکامعمول بن چکے جن میں درجنوں قیمتی جانوں کے زائع کے باوجود انتظامیہ خواب غفلت کے مزے لوٹ رہی ہے شہری وسماجی حلقوں نے انتظامیہ سے کم عمر لڑکوں کی جانب سے ڈرائیونگ کرنے پر سخت پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔