پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حق ہے جسے کوئی رد نہیں کر سکتا ،جب ہم عدلیہ کو ڈکٹیشن دیتے ہیں تو ٹھیک ہوتا ہے؟: خورشید شاہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) قائد حز ب اختلا ف و اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حق ہے جسے کوئی رد نہیں کر سکتا ، کیا جب ہم عدلیہ کو ڈکٹیشن دیتے ہیں تو ٹھیک ہوتا ہے؟
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران خورشید شاہ کا وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہناتھا کہ جناب وزیراعظم ! کسی اور نے نہیں ہم نے خود اس پارلیمنٹ کا تقدس پامال کیا،بہت دیر ہوگئی بحث پہلے ہونی چاہیے تھی ۔19 اور0 2ویں ترمیم پارلیمنٹ نے ہی کی ،پارلیمنٹ کا کردار پارلیمنٹ کو ہی ادا کرنا چاہیے کیونکہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حق ہے جسے کوئی رد نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہاکہ پاناما کے معاملے کو بھی پارلیمنٹ نے حل کرنے کی کوشش کی ،سارے ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں یہ پاکستان کیلئے بہتر ہے، اگرایک دوسرے کے معاملے میں مداخلت کریں گے تو ملک کمزور ہوتا ہے اور جس ملک کے ادارے کمزور ہوتے ہیں وہ ملک اور ریاست خود کمزور ہوتی ہے۔