تیز گاڑی چلانے کے شوقین ڈرائیوروں کے لئے سعودی عرب سے بڑی خوشخبری آگئی

تیز گاڑی چلانے کے شوقین ڈرائیوروں کے لئے سعودی عرب سے بڑی خوشخبری آگئی
تیز گاڑی چلانے کے شوقین ڈرائیوروں کے لئے سعودی عرب سے بڑی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگوں کو تیز گاڑی چلانے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن ہمارے ملک کی سڑکیں اس کی اجازت دیتی ہیں اور نہ قانون، چنانچہ یہ لوگ اکثر حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ اب سعودی عرب سے ایسے لوگوں کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ملک کی بعض شاہراہوں پر حدرفتار بڑھا کر 140کلومیٹر فی گھنٹہ تک کر دی ہے۔
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اینڈ سکیورٹی کرنل سمی بن محمد الشویریخ نے سعودی پریس ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ”ٹریفک کے نئے قوانین کے مطابق کاروں کے لیے زیادہ سے زیادہ حد رفتار 140، بسوں کے لیے 100اور ٹرکوں کے لیے 80کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔جن شاہراہوں پر حدرفتار بڑھائی گئی ہے وہاں نئے روڈ سائنز نصب کیے جا رہے ہیں۔ ان شاہراہوں میں ریاض سے الطائف، ریاض سے القسیم اور مکہ ہائی وے شامل ہیں۔“

مزید :

عرب دنیا -