پاکستان نے پہلی مرتبہ درجنوں خواجہ سراﺅں کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، یہ وہاں کیا کریں گے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

پاکستان نے پہلی مرتبہ درجنوں خواجہ سراﺅں کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ ...
پاکستان نے پہلی مرتبہ درجنوں خواجہ سراﺅں کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، یہ وہاں کیا کریں گے؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے پہلی بار درجنوں خواجہ سراﺅں کو سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ یہ خواجہ سراءوہاں جا کر ایسا کام کریں گے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق ان خواجہ سراﺅں کو ’خدام الحجاج‘ کے طور پر سعودی عرب بھیجا جا رہا ہے۔ یہ وہاں بیت اللہ میں خدمت کی سعادت حاصل کریں گے۔
آئی پی سی سندھ بوائز سکاﺅٹس کمشنر عاطف امین حسین کا کہنا تھا کہ ”سعودی عرب بھیجنے کے لیے چاروں صوبوں سے خواجہ سراﺅں کا انتخاب کیا جائے گا۔ سندھ سے 40خواجہ سرا جائیں گے۔ سندھ سے اب تک تین خواجہ سرا نیشنل سکاﺅٹنگ آرگنائزیشن میں شمولیت کا حلف اٹھا چکے ہیں۔ اس اقدام سے خواجہ سراﺅں کو سماج میں قبولیت ملے گی، وہ بااعتماد بنیں گے اور انہیں احساس تحفظ ہو گا۔“