پاک فوج نے بھارتی چوکی تباہ کردی،2فوجی ہلاک:آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے بھارتی فوج کی چوکی تباہ کرکے 2فوجیوں کو ہلاک کردیا ۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج نے ایل اوسی پربھارتی دہشت گردی کامنہ توڑجواب دیتے ہوئے بھارت کی چوکی تباہ کردی جبکہ چوکی میں موجود 2فوجیوں کو بھی ہلاک کردیا گیا ۔ واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے جاجوٹ گاوں کا رہائشی8 سالہ ایان شہید ہو گیاتھا۔