مسلم لیگ کی جانب سے وزیراعظم کا امیدوار کون ہو گا؟ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز دونوں نے اعلان کر دیا ،انتہائی حیران کن خبر آ گئی

مسلم لیگ کی جانب سے وزیراعظم کا امیدوار کون ہو گا؟ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ...
مسلم لیگ کی جانب سے وزیراعظم کا امیدوار کون ہو گا؟ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز دونوں نے اعلان کر دیا ،انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ میں اگلے وزیراعظم کیلئے بحث جاری تھی اور کئی قسم کی افواہیں میڈیا پر گردش کر رہی تھیں تاہم اب آئندہ الیکشن میں ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار کا شہبازشریف ہی ہوں گے کیونکہ نوازشریف بھی ان کے نام کا اعلان کر چکے ہیں بلکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور خود مریم نواز نے بھی شہبازشریف کو سب سے بہترین امیدوار قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے آئندالیکشن میں وزیراعظم کے امیدوار کیلئے پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’وزارت عظمیٰ کیلئے میرے امیدوار شہبازشریف ہی ہیں‘۔دوسری جانب مریم نوازشریف نے بھی گزشتہ روز یہ واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف ہی پارٹی میں وزارت عظمیٰ کیلئے سب سے اہل ترین لیڈر ہیں “۔مریم نواز کا کہناتھا کہ نوازشریف کی جانب سے شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیے جانے کے فیصلے پر میں 500 فیصد متفق ہوں کیونکہ وہ اس کے اہل ہیں ۔
گزشتہ روز شیخوپورہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کامیاب ریلی کا انعقاد کرنے پر شیخوپورہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نوازشریف کا کیس آپ کی عدالت میں لے کر آئی ہوں ،کیا آپ ان کی نااہلی قبول کرتے ہیں اور کیا آپ اسے جاری رہنے دیں گے ؟۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -