”شادی مبارک لیکن یہاں پر بھی کرسی ۔۔۔“سوشل میڈیا پر صارف نے تیسری شادی پر کپتان کو مبارک باد کے ساتھ ایسی ’جگت ‘ لگا دی کہ پی ٹی آئی والوں کو بھی ہنسی آ جائے گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ سا برپا کر رکھاہے ناقدین تنقید کرنے مصروف ہیں تو کھلاڑی کپتان کا دفاع کررہے ہیں تاہم ایک تیسرا ’طبقہ ‘بھی ہے جو کہ صرف انتہائی عجیب و غریب میمیز بنا کر شیئر کرنے میں مصروف ہے اور ہنسی کا طوفان برپا کیے ہوئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کو ہر طرف سے مارکبادوں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور ساتھ میں ’جگتیں ‘بھی اٹیچ کی گئیں ، ایک صارف نے تو عمران خان کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے عمران خان کی نکاح کی تصویر شیئر کی اور ساتھ پیغام لکھا کہ ”شادی مبارک یہاں بھی کرسیاں خالی “۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان عوامی تحریک اور پیپلز پارٹی کی جانب سے لاہور میں مشترکہ جلسہ کیا گیا تھا جس میں لوگوں کی شرکت زیادہ نہ ہونے کے باعث کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سیاسی مخالفین ایک دوسرے کے جلسے میں خالی کرسیوں کو بھی گن کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے نظر آتے رہتے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین شیخ رشید کو بھی اب شادی کرلینے کا مشورہ دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔