چیئرمین نیب کاوفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اکرم درانی کے خلاف انکوائری کا حکم

چیئرمین نیب کاوفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اکرم درانی کے خلاف انکوائری کا حکم
چیئرمین نیب کاوفاقی وزیر برائے ہاوسنگ اکرم درانی کے خلاف انکوائری کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس اکرم درانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، مبینہ طور پر غیر قانونی پلاٹس کی الاٹمنٹ جو کہ ڈی ایچ اے فاونڈیشن کی زمین واقع کری روڈ، سیکٹر 1-12 اور سیکٹر 1-16 میں اپنے من پسند افراد کو الاٹ کئے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا مبینہ طور پر نقصان پہنچنے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔
قومی احتساب بیورو نے کیپٹن صفدر کی ضمانت دینے کے احتساب عدالت اسلام کے فیصلے کر برقرار رکھتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن صفدر کی ضمانت منسوخ کرکے انہیں گرفتارکرنے کی نیب کی درخواست کو مسترد کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال کی چیئرمین نیب کے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ساتھ قومی کمیشن برائے لاپتہ افراد کے صدر کے طور پر کارکردگی انتہائی مثالی ہے۔ انہوں نے تقریباً 28 سو لاپتہ افراد کو نہ صرف بازیاب کرواکر اپنے گھر ان کی واپسی یقینی بنائی بلکہ وہ اس کام کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے کوئی تنخواہ نہیں لیتے اور ہفتے کے سات دن لاپتہ افراد کے کمیشن آتے ہیں جہاں ہر لاپتہ افرادکے لواحقین کو نہ صرف ملتے ہیں بلکہ ان کی بازیابی کے لئے بھرپور کوششیں کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف لاپتہ افرا دکے لواحقین جناب جسٹس جاوید اقبال کی کاوشوںکو سراہتے ہیں بلکہ ان کے لئے دل سے دعائیں کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ قومی کمیشن برائے لاپتہ افراد کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے معزز سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی ذرائع کے مطابق بعض شکایات قومی کمیشن برائے لاپتہ افراد کو بھجوائی ہیں جن پر کارروائی کرتے ہوئے کمیشن کے چیئرمین جناب جاوید اقبال دن رات محنت کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کامیابی نصیب ہوتی ہے۔ وہ سرکاری وسائل کے استعمال کے بھی سخت خلاف ہیں اور اپنی جیب سے تمام خرچ کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کے مشن پر رواں دواں ہیں جو قابل تعریف ہے۔