نقیب اللہ قتل کیس ،راﺅ انوار کے انتہائی قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ، لیکن کس طرح ؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

نقیب اللہ قتل کیس ،راﺅ انوار کے انتہائی قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ، ...
نقیب اللہ قتل کیس ،راﺅ انوار کے انتہائی قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ، لیکن کس طرح ؟حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نقیب اللہ محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار کے قریبی ساتھی ڈی ایس پی قمر احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ قمر احمد پولیس مقابلے کے روز ایس ڈی پی او ملیر سٹی تعینات تھے ،انہوں نے بتایا کہ راو¿ انوار کی ملیر میں تعیناتی کے تمام عرصہ قمر احمد بھی ملیر تعینات رہے ،قمر احمد کو بیان لینے کے لیے پولیس نے طلب کیا اور متضاد بیان پر حراست میں لے لیا۔سابق ایس پی انویسٹی گیشن ملیر اور شاہ لطیف ٹاو¿ن تھانے کے عملے کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے۔
اس سے قبل کیس کی تفتیش کرنے والے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عابد قائم خانی نے کہا تھا کہ اب تک 9 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ 13 جنوری کو سابق ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار نے شاہ لطیف ٹاو¿ن میں پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا، جن میں 27 سالہ نوجوان نقیب اللہ محسود بھی شامل تھا۔