ادویہ کی قلت، غزہ میں 2000فلسطینی مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑسکتی ہیں
غزہ (یو این پی)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قائم یورپی ہسپتال میں رسولیوں اور خون کے امراض کی تمام ادویات ختم ہوگئی ہیں جس کے بعد ہسپتال میں زیرعلاج ان بیماریوں کے مریض بیرون ملک علاج پر مجبور ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں یورپی ہسپتال کے شعبہ آن کولوجی اینڈ بلڈ کے چیئرمین احمد الشرفا نے بتایا کہ ان کے سیکشن میں ورم اور خون کے امراض کی تمام ادویات ختم ہوگئی ہیں جبکہ متعلقہ سیکشن میں داخل مریضوں کا علاج بیرون ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رسولیوں اور خون کے امراض میں مبتلا 100 فی صد مریضوں کو دوسرے ملکوں ہی میں علاج پر مجبور ہونا پڑ سکتا ہے۔ یورپی ہسپتال اور دوسرے ہسپتالوں میں خون کے امراض کے شکار 2000 فلسطینی مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔واضح رہے کہ غزہ کے ہسپتالوں میں رسولیوں سمیت 19 اقسام کی بنیادی ضرورت کی ادویات ناپید ہوچکی ہیں۔