سنکیانگ میں غربت ختم کرنے کے چینی منصوبے کا اعلان
بیجنگ(این این آئی)چین کی حکومت نے شمال مغربی شورش زدہ صوبے سنکیانگ میں پائی جانے والی غربت میں کمی لانے کے لیے ایک جامع پلان کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس منصوبے کے تحت صوبے کے 22 اضلاع کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ اس منصوبے کی تکمیل3 برس میں ہو گی۔ چینی حکومت کے مطابق معاشی اصلاحات سے کم از کم 4 لاکھ افراد کے حالات تبدیل ہو جائیں گے، اس دوران ایک لاکھ افراد کو روزگار بھی مہیا کیا جائے گا۔ جن اضلاع کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں مسلم اکثریت والا تاریخی شہر کاشغر بھی شامل ہے۔ چینی صوبہ سنکیانگ کی سرحدیں وسطی ایشیا کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔