رانا ثنا اللہ کی عمران خان کو ’ ہنی مون ‘ پر جانے کے لئے ٹکٹ کی پیشکش
لاہور (ڈیلی پاکستا ن آ ن لائن) صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمرا ن خان کو ’ ہنی مون ‘ پر جانے کیلئے ٹکٹ کی پیشکش کردی ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کاعمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہناتھاکہ شادی ایک مقدس رشتہ ہے اس کا مذاق نہیں اڑنا چاہئے لیکن خان صاحب کی شادی پہلے ہو چکی تھی پر معاملے کو چھپایا گیا۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان ہنی مون پر جانا چاہیں تو ان کو ٹکٹ آفر کر سکتا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان اور بشری مانیکا کی تیسری شادی کی تصاویر منظر عام پر آ گئی تھیں۔