کارکنوں کو نظر انداز کرنا پی ٹی آئی کا منشور نہیں ،عزیز اللہ گراں

کارکنوں کو نظر انداز کرنا پی ٹی آئی کا منشور نہیں ،عزیز اللہ گراں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا اورتحریک انصاف سوات کے جنرل سیکرٹری عزیز اللہ گران نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنوں کو نظراندازکرناتحریک انصاف کے منشور کاحصہ نہیں ہے ، کارکن پارٹی کاعظیم اثاثہ اور سرمایہ ہے ، کارکنوں کی عزت نفس کاپورا پورا خیال رکھنااولین ترجیح ہے کارکنوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ، کارکنوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی پریس سیکرٹری فضل ربی بھائی بھی موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ اگرآج ہم حکومت میں ہے تو یہ کارکنوں کی شبانہ روز کی محنت کانتیجہ ہے اور یہ کارکن ہیں جونگر نگر اور ڈور ٹوڈور پارٹی کیلئے دن رات ایک کرکے کام کرنے میں مصروف عمل ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آج کارکنوں میں احساس محرومی بڑھتی جارہی ہے ان کے عزت ونفس کا کوئی خیال نہیں رکھاجارہاہے ان کو دیوار کے ساتھ لگایاجارہاہے۔ میں نے کارکنوں کومایوسی کی دلدل سے نکالنے کاتہیہ اورعزم کررکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کااثاثہ ہے ہم ان کے جذبات مجروح نہیں کرینگے اور انہیں عزت واحترام دینگے ، میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کارکنوں کونظرانداز کیاجارہاہے ۔ اہم تقریبات اور پروگرامات میں انہیں نظرانداز کرنا زیادتی ہے یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں اور اپنی کارکنوں کی قربانیوں اورتگ ودو کی وجہ سے ہم آج ممبران ہیں ہمارے دروازے تمام کارکنوں کے لئے ہیں کارکنوں کی وجہ سے ہم لیڈرز ہیں کارکنوں کے جائز حقوق کیلئے جنگ لڑینگے اورعنقریب اعلیٰ قیادت کیساتھ یہ مسئلہ اٹھائینگے عمران خان کے وژن کیلئے کارکنوں کی قربانیان کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ہم کارکنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اگرکارکنوں کیساتھ کسی کیخلاف بھی کرپشن کے ثبوت ہوتو وہ بلاجھجک رابطہ کرسکتے ہیں پی ٹی آئی ورکرز نے پی ٹی آئی دھرنوں اورالیکشن کمپیئن میں جوقربانیاں دی ہیں وہ روزروشن کی طرح عیاں ہیں۔