عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤنگا،حاجی فضل الٰہی

عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤنگا،حاجی فضل الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی اسمبلی کے حلقہ 79 سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی نے کہا ہے کہ مختلف پارٹیوں کے کارکنوں کی جانب سے آئے روز پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لوگ دیگر سیاسی پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں اور انہوں نے عوام کو مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل 26 اخون آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسرار خان اور حاجی زمین خان نے اپنے خاندانوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ اس موقع پر سجاد صافی ‘ ناظم ملک طاہر ‘ محمد رحمان ‘ مقبلی ‘ کامران شعیب اور دیگر بھی موجود تھے ۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤنگا اور عوام کیلئے دن رات حاضر ہوں اور میرے حجرے کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں عوام کی ووٹ سے اقتدار میں آیا ہوں اور انہی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤنگا ۔ انہوں نے کہا کہ پی کے 79 کو صوبے کا ماڈل حلقہ بناؤنگا کیونکہ جس طریقے سے میری ٹیم مجھ سے تعاون کرتی ہے تو حلقہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کریگا ۔