مردان میں نوجوان کو قتل کردیا گیا
مردان (بیورورپورٹ) ساولڈھیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کرڈالا اورلاش کھیتوں میں پھینک کر فرارہوگئے محلہ ناناگان ساول ڈھیر کے رہائشی ضابطہ خان ولد فضل الرحمان نے تھانہ جبر پولیس کو بتایاکہ وہ گھر میں موجودتھاکہ اسے اطلاع ملی کہ اس کے بھتیجے وقاص کی لاش کھیتوں میں قتل شدہ پڑی ہے اسی اطلاع پر پہنچ کردیکھا وقاص کونامعلوم ملزمان نے اسلحہ آتشین سے قتل کرڈالاتھاپولیس کے مطابق مقتول کی دشمنی چلی آرہی تھی مقدمے اندراج کے بعد پولیس مصروف تفتیش ہوگئی۔