خیبر ، علاقہ لوئے اورکم شلمان ایکسویں صدی میں بنیادی سہولیات سے محروم
خیبر(بیورورپورٹ)ضلع خیبر تحصیل لنڈی کوتل کے دور دراز علاقہ لوئے اورکم شلمان ایکسویں صدی میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں پسماندہ علاقے کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتے اعلی حکام صرف وعدے کرتے ہیں بنیادی مسائل حل کر نے کیلئے کسی نے عملی اقدامات نے کئے شلمانی قومی مومنٹ سنئیر رہنما علی وہاب شلمانی نے کہا شلمان میں سکولوں اور سڑکوں کی خراب حالت کے علاوہ ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیلئے کوئی سہولیات نہیں ہیں گزشتہ دورحکومتوں نے اس علاقے کو مکمل نظرانداز کردیا ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر تحصیل لنڈی کوتل کے پسماندہ علاقہ لوئے اور کم شلمان کو منتخب نمائندوں نے مکمل نظرانداز کردیا ہے شلمان میں سب سے بڑا مسئلہ تعلیم کا ہے میل اور فی میل کی تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے سکولوں میں سٹاف کی کمی سمیت دوسرے سہولیات کی عدم دستیابی طرف بلڈنگ حستہ حالی کا شکار ہے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام نے چپ کا روزہ رکھ لیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں پانی،بجلی اور دیگر مسائل نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہیں شلمان سڑکوں میں جگہ جگہ کھڈے پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں سمیت خصوصا مریضوں کو بہت مشکلات کا سامنا کر نا پڑتی ہیں جائے علی وھاب شلمانی نے کہا کہ کم شلمان اور لوء شلمان میں کھلاڑیوں کیلئے کوئی گراونڈ نہیں ہیں شلمانی قوم میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں تاہم سہولیات کی عدم دستیابی سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہی ہیں سپورٹس گراونڈ کے تعمیر کے لئے عوامی نمائندوں نے بہت عدے اور اعلانات کئے لیکن عملی جامہ نہیں پہنا سکا آخر میں انہوں ممبر قومی اسمبلی سینٹر اور اعلی حکام سے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدگی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ غریب عوام مذید اذیت سے بچ سکے