ہنگو اورکزئی میں چار روزہ انسداد پولیو مہم زور و شور سے جاری

ہنگو اورکزئی میں چار روزہ انسداد پولیو مہم زور و شور سے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو( بیورورپورٹ) ہنگو اورکزئی میں چار روزہ انسداد پولیو مہم زور و شور سے جاری،ضلع ہنگو میں ایک لاکھ دس ہزار سے زائد جبکہ اورکزئی میں 39946 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر، اسسٹنٹ کمشنر ہنگو شاہد رفیق گنڈا پور کا پولیو آگاہی سیمینار سے خطاب،جنگی بنیادوں پر پولیو کمپین چلا رہے ہیں اپنے بچوں کو ہر قسم کی معزوری سے بچانا ہمارا فرض ہے،ٹیمیں اھداف کے حصول میں تمام توانائیاں بروئے کار لائیں،پولیو کمپین کی نگرانی کے عمل کو بھی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق گنڈا پور کا پولیو اجلاس سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق ہنگو اور اورکزئی میں چار روزہ انسداد پولیو قومی کمپین کا افتتاح کر دیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر ہنگو شاہد رفیق گنڈا پور،ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نواب حسین اور دیگر نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر چار روزہ کمپین کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر شاہد رفیق گنڈا پور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد خود پولیو کمین کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں جبکہ مختلف ٹیمیں بھی پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کا فریضہ انجام دیں گئیں انہوں نے خبر دار کیا کہ اس قومی کمپین میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ادھر ضلع ہنگو میں ایک لاکھ دس ہزار بچوں کی ویکینشن کے لیے تین سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ اورکزئی میں چالیس ہزار کے لگ بھگ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے دو سو سولہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی مانیٹرنگ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اورکزئی ڈسٹرکٹ ڈاکٹر نواب علی کر رہے ہیں۔