بٹ خیلہ میں صارفین سوئی گیس بلوں میں اضافہ کیخلاف سڑکوں پر

بٹ خیلہ میں صارفین سوئی گیس بلوں میں اضافہ کیخلاف سڑکوں پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) محکمہ سوئی گیس کے جانب سے سوئی گیس کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف تھانہ مالاکنڈمیں سینکڑوں متاثرین سڑکوں پرنکل آئے پشاوراورمنگورہ روڈ بندکرکے حکومت کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی ۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے عوام سے تبدیلی کے نا پرووٹ لیاہے ۔مگراقتدارمیں اتے ہی مہنگائی کاطوفان برپاکردیاجس کی وجہ سے عوام دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں محکمہ سوئی گیس کے حکام نے اپنی مرضی سے غریب صارفین پرمزیدبوجھ ڈال کرعوام سے اخری نوالہ بھی چھین لیاگیا ۔جس کے خلاف گزشتہ روز ضلع مالاکنڈگاؤں تھانہ میں سینکڑوں متاثرین سڑکوں پرنکل آئیں اورتھانہ چوک میں پشاورمنگورہ روڈ کوہرقسم ٹریفک کیلئے بندکردیا۔مظاہرین سے ناظم ذاہدحسین خاطراورٹرانسپورٹرادریس باچانے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے ملک کے وسائل گیس کے قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کرکے عوام کوخودکشیوں کرنے پرمجبورکردیاہے جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے اس سلسلے میں اپنافیصلہ واپس نہ لیاگیاتوہم مزیداحتجاجی تحریک شروع کردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں مالاکنڈڈویژن کے ممبران اسمبلی نے بھی مکمل طورپرخاموشی اختیارکرلی ہے اورتماشائیوں کاکرداراداکررہے ہیں ۔