معروف پاکستانی ماڈل آمنہ بابر بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

معروف پاکستانی ماڈل آمنہ بابر بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
معروف پاکستانی ماڈل آمنہ بابر بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ آمنہ بابر نے شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق آمنہ بابر نے زاہد نون سے شادی کی ہے، ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں، جبکہ ان کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔ماڈل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود اس خوشی کی خبر کا اعلان کیا۔اداکارہ نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ اپنی شادی شدہ ہونے کی خبر بتائی۔

آمنہ بابر نے اپنے نکاح کی تقریب میں نہایت سادہ لباس کا انتخاب کیا، جبکہ خوبصورت جیولری پہنی۔جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کو خفیہ رکھتے ہوئے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو نہیں کیا۔

مزید :

تفریح -