راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Feb 19, 2019 | 10:23 AM

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کلرسیداں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں کلرسیداں کے علاقے شاہ باغ میں سی این جی سٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے 2 افراد کو قتل کردیا۔ مقتولین سی این جی سٹیشن پر ملازمت کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت محمد صدیق اورمحمد وقار کے نام سے کرلی گئی جبکہ لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں