سیگریٹ نوشی کا ایک اور خطرناک نقصان سامنے آگیا

سیگریٹ نوشی کا ایک اور خطرناک نقصان سامنے آگیا
سیگریٹ نوشی کا ایک اور خطرناک نقصان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) سیگریٹ نوشی کی عادت پھیپھڑوں کے لیے تباہ کن ہوتی ہے جبکہ اس کے دیگر کئی اور نقصانات بھی ہیں اور اب ان میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ تمباکو نوشی کا بہت زیادہ استعمال بینائی کو کمزور کردیتا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق تحقیق میں یہ دریافت کیا گیا کہ ایک دن میں 20 سے زیادہ سیگریٹ پینے سے بینائی بہت حد تک متاثر ہوسکتی ہے۔ان دونوں کا استعمال شریانوں کو پہنچنے والے نقصان کی شرح دوگنا بڑھا دیتا ہے۔امریکا میں ہونے والی اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس وقت امریکا کی 3 کروڑ 43 لاکھ نوجوانوں کی تعداد سیگریٹ پیتی ہے، جبکہ ان میں سے ایک کروڑ 60 لاکھ نوجوان کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں۔

اس تحقیق میں 71 ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو ایک دن میں 15 سیگریٹ سے کم پینے کے عادی ہیں، جبکہ 63 ایسے افراد تھے جو روزانہ 20 سیگریٹ سے زیادہ پینے کے عادی ہیں۔ان افراد کی عمر 25 سے 45 کے درمیان تھی، جن کی بینائی کا ٹیسٹ عمر کے حساب سے کیا گیا۔

تحقیق کے دوران ان سب کو کئی رنگ دکھائے گئے، جبکہ دیکھا گیا کہ وہ افراد جو زیادہ سیگریٹ پیتے ہیں انہیں سرخ، سبز، نیلے اور زرد رنگوں کو پہنچاننے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔جس سے یہ بات سامنے آئی کہ بہت زیادہ تمباکو نوشی سے بینائی اس حد تک متاثر ہوسکتی ہے کہ رنگوں کو پہچانے کی صلاحیت ختم ہوجائے۔اس تحقیق کے نتائج ایک طبی کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے۔

مزید :

تعلیم و صحت -