پلوامہ واقعہ کے بعدکی صورتحال،وزیراعظم عمران خان کا قوم کا اعتماد میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ واقعہ کے بعدکی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم آج دن ایک بجے پلوامہ واقعہ سے متعلق سرکاری ٹی وی پر خطاب کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ واقعہ کے بعدکی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم آج دن ایک بجے پلوامہ واقعہ سے متعلق سرکاری ٹی وی پر خطاب کریں گے۔وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی مذمت کریں گے اور بھارتی الزام تراشیوں کا جواب دیں گے ،وزیراعظم عمران خان بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کریں گے ۔
واضح رہے کہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان پر الزام تراشی اور دھمکیاں دی جا رہی ہےتاہم وزارت خارجہ بھارتی پروپیگنڈے اور الزامات کو مسترد کرچکی ہے،وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں تو پیش کئے جائیں۔تاہم بھارت کی جانب سے ابھی تک کوئی شواہد پیش نہیں کئے گئے۔