پاکستانی خاتون کے ہاں یکے بعد دیگرے 7 بچوں کی پیدائش، ہسپتال کا عملہ بھی حیران رہ گیا

پاکستانی خاتون کے ہاں یکے بعد دیگرے 7 بچوں کی پیدائش، ہسپتال کا عملہ بھی ...
پاکستانی خاتون کے ہاں یکے بعد دیگرے 7 بچوں کی پیدائش، ہسپتال کا عملہ بھی حیران رہ گیا

  

ایبٹ آباد(اے پی پی)ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی گائنی وارڈ میں خاتون کے ہاں7 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث 4بچے جاں بحق ہوگئے۔ مزید3بچوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مالسہ کے رہائشی مظہر نامی شخص کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے گائنی وارڈ میں زیرعلاج اس کی اہلیہ کے آپریشن کے ذریعے 7بچوں کی پیدائش ہوئی،بچوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث اس کے 4 بچے جاں بحق ہوگئے ، ڈاکٹروں نے تین بچوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -ایبٹ آباد -