سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کامیاب رہا : جمعیت اہلحدیث ریاض سعودی عرب

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کامیاب رہا : جمعیت اہلحدیث ریاض ...
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کامیاب رہا : جمعیت اہلحدیث ریاض سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ( وقار نسیم وامق ) جمعیت اہلحدیث ریاض کی جانب سے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارتی معاہدوں کے علاوہ ویزاہ فیسوں میں کمی اور قیدیوں کی رہائی جیسے اقدامات کے حوالے سے تقریب سجائی گئی جس میں جمعیت کے کارکنان کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی، ادبی جماعتوں کے عہدیداروں نے شرکت کی اور پاک سعودی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچنے کو سراہا اور کہا کہ پاک سعودی تعلقات ہمیشہ سے قائم ہیں اور مزید مضبوط ہو رہے ہیں ۔

جمعیت اہلحدیث ریاض کے امیر مولانا عبدالمالک مجاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک نئے رشتے کے ساتھ ایک نئے دور میں داخل ہوئے ہیں ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان یقیناََ اہمیت کا حامل ہے جس کے ہم کئی ماہ سے منتظر تھے پروفیسر ساجد میر کے ہمراہ تین مرتبہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کر چکا ہوں جس میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہمیشہ پاکستان کی قدرومنزلت کے بارے میں بات کرتے ہیں اور پاکستانیوں سے اپنی والہانہ محبت کا اعتراف کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان سے باہر سعودی عرب واحد ایسا ملک ہے جس میں پچیس لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں اور حرمین الشریفین سے دلی وابستگی اور تعلق رکھتے ہیں اور سعودی عرب کو اپنا گھر سمجھتے ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے اور اس سے پاکستان کے اندر معاشی انقلاب برپا ہوگا پاکستان نے سعودی عرب کو آئل ریفائنری کے لئے ہزاروں ایکڑ زمین دی ہے جس پر آئل ریفائنری تعمیر ہوگی جس سے جو آئل ایک ماہ میں چین پہنچتا تھا وہ اب محض پانچ روز میں پہنچ جایا کرے گا اس سے پاکستان کو بھی فاہدہ حاصل ہوگا، اور سعودی عرب بھی مستفید ہوگا، اس سے پورے خطے کی معاشی حالت تبدیل بھی ہوگی بلکہ لوگوں کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا،ہم وزیراعظم عمران کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے ولی عہد محمد بن سلمان کا والہانہ استقبال کیا اور دنیا کو دیکھایا کہ اسلامی دنیا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پاک سعودی تعلقات مثالی بھی ہیں اور چٹان کی مانند مضبوط بھی ہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جہاں بیس بلین ڈالر کہ سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں وہیں پر انہوں نے ویزاہ فیس میں کمی اور قیدیوں کی رہائی کے احکامات دیکر پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی جس طرح سعودی عرب میں مقیم ورکرز کی دلجوئی کی ہے اس سے لوگوں کا ان پر اعتماد بڑھا ہے اور اس کا کریڈٹ ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے شاندار کردار نبھایا ہے۔

مولانا عبدالمالک مجاہد نے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر ایک مخصوص طبقے اور اس کے پیچھے ایرانی قوتوں کی شرارت بازیوں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ جہاں پاک سعودی تعلقات کو لیکر حکومت، فوج، اپوزیشن اور پاکستان کے عوام ایک پیج پر کھڑے ہیں وہیں پر ایرانی آشیرباد رکھنے والے ایک طبقے کے افراد نے جس طرح بھونڈے انداز میں شرارت بازی کی اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ایران دنیا بھر میں فساد برپا کرنا چاہتا ہے مگر اس کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے اور اپنی انہی حرکات کی بدولت آج دنیا میں تنہائی کا شکار ہے ایران بھارت کے ساتھ ملکر پاکستان کے خلاف سازش کرتا ہے اور ہمارے ملک میں انتشار پیدا کرتا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا جبکہ ایران سعودی عرب کے خلاف بھی جھوٹ پر مبنی پروپگنڈہ کرتا ہے مگر پوری پاکستانی قوم دفاع حرمین شریفین کے لئے موجود ہے اور سعودی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم اپنی سعودی بھائیوں کے ساتھ ملکر ہر سازش ناکام بنادیں گے۔

عبدالمالک مجاہد نے وزیراعظم عمران خان سے شکوہ بھی کیا کہ جہاں حکومت نے ولی عہد کا والہانہ استقبال کیا اگر اس میں اپوزیشن ارکان کو بھی مدعو کیا جاتا تو اس سے ایک اچھا پیغام دیا جاسکتا تھا تقریب سے خالد اکرم رانا، رانا عبدالروف، حافظ عبدالوحید، حنیف بابر، مولانا ہمایوں محسود، خادم بجاڑ، رانا خادم، فیصل علوی، بخت شیر خان، تصدق گیلانی، ریاض راٹھور، احسن عباسی، اسحاق میمن، محمود باجوہ، سردار عبدالرزاق خان اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پاک سعودی تعلقات کو نئی جہت دینے اور تعلقات کو اقتصادی اور تجارتی بنیادوں پر استوار کرنے اظہار تشکر پیش کیا اور دورے کے دوران ہونے والے اقدامات کو خوب سراہا.

مزید :

عرب دنیا -