سابق وزیراعظم نوازشریف کا ٹروپ ٹیسٹ ٹھیک نہیں آیا،میڈیکل بورڈ نے انجیو گرافی تجویز کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کا جناح ہسپتال میں علاج جاری ہے،ان کی ٹیسٹوں کی رپورٹس میڈیکل بورڈ کو موصول ہو گئیں ہیں ، میڈیکل رپورٹس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا ٹروپ ٹیسٹ ٹھیک نہیں آیا جس پر میڈیکل بورڈ نے انجیو گرافی کی تجویز دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جناح ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف کے میڈیکل رپورٹس بورڈ کو حاصل ہو گئی جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا ٹروپ ٹیسٹ ٹھیک نہیں آیا،میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی انجیو گرافی کی تجویز دے دی ہے،ہسپتال میںنوازشریف کی انجیو گرافی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،ہسپتال انتظامیہ انجیو گرافی کیلئے نواز شریف کی رضامندی کی منتظرہے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رضامندی پر انجیو گرافی کر دی جائے گی۔