سائبر حملے، اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے سائبر حملوں کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کی بعض ویب سائٹس پر حملے کیے گئے تھے جس کی ذمہ داری بھارتی ہیکرز نے قبول کر لی ہے۔17فروری 2019ءکو بھارتی ہیکرز نے پاکستان کی مختلف ویب سائٹس پر کیے گئے حملوں کا اعتراف کیا جن میں سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔حکومت کی متعلقہ محکموں کو سائبر حملوں سے نمٹنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سب مل کر دشمن کی کوششوں کو ناکام بنائیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر‘ کا ڈومین مینجمنٹ سسٹم اور انفرا اسٹرکچر محفوظ ہے ، مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔