آرائیں انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی دبئی میں گورنر پنجاب چودھری غلام سرور سے ملاقات

آرائیں انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی دبئی میں گورنر پنجاب چودھری غلام سرور سے ...
آرائیں انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی دبئی میں گورنر پنجاب چودھری غلام سرور سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) آرائیں انٹرنیشنل یوتھ آرگنائزیشن دبئی کے ایک وفد نے سرپرست اعلیٰ چودھری محمد الطاف کی سربراہی میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے دبئی میں ملاقات کی۔ وفد میں چودھری انیس الرحمن، میاں عمر ابراہیم، چودھری سہیل اشرف، رمضان شان، زاہد چودھری، میاں جاوید چودھری اور چودھری غضنفر نواز شامل تھے۔ وفد میں شامل لوگوں نے گورنر پنجاب چودھری غلام سرور سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دنیا بھر میں مقیم آرائیں برادری کی فلاح و بہبود کے لئے بھی بات چیت ہوئی۔ گورنر پنجاب نے آرائیں برادری کے وفد کو ملاقات کے موقع پر خوش آمدید کہا اور فلاح و بہبود کے لئے بھی بات چیت ہوئی۔ گورنر پنجاب نے آرائیں برادری کے وفد کو ملاقات کے موقع پر خوش آمدید کہا اور فلاح و بہبود کے کاموں کے سلسلہ میں اپنی طرف سے مکمل حمایت و تعاون کا یقین دلایا۔


چودھری محمد الطاف چونکہ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر ہیں، ان کی گورنر پنجاب سے ملاقات پر پی ایم ایل این کے لوگوں نے نکتہ اعتراض اٹھایا تھا جس پر چودھری محمد الطاف نے کہا کہ انہوں نے بحیثیت سرپرست اعلیٰ آرائیں انٹرنیشنل آرگنائزیشن چودھری غلام سرور سے ملاقات کی ہے کیونکہ چودھری غلام سرور کا تعلق بھی آرائیں برادری سے ہے اور وہ آرائیں برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے رہتے ہیں۔ چودھری محمد اطلاف نے کہا کہ میرے ذاتی تعلقات چودھری غلام سرور سے ہیں جبکہ حالیہ ملاقات میں نے ان کی خواہش پر کی ہے جس پر کسی کو خواہ مخواہ اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
چودھری محمد الطاف نے کہا کہ وہ پکے مسلم لیگی ہیں اور اپنے قائد محترم میاںم حمد نواز شریف کے جانثار ساتھی اور سپاہی ہیں۔ چودھری محمد الطاف نے کہا کہ وہ اپنے قائد کے ساتھ پوری ایمانداری اور قوت کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ میرے اخلاص، محبت اور قیادت سے بے لوث وابستگی پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ان کے لیڈر ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -