قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونیوالااجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔وزیراعظم آفس نے ممبر کو اجلاس سے متعلق فیصلے سے آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کررکھا تھا،جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہ، آئی ایس آئی کے نمائندے،وزیرخارجہ اور وزیر دفاع نے شرکت کرنے تھی۔
تاہم کچھ ناگزیروجوہات کی وجہ سے قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔وزیراعظم آفس نے ممبر کو اجلاس سے متعلق فیصلے سے آگاہ کردیا۔