وزیراعظم عمران خان نے سیاسی بیان نہیں دیابلکہ یہ ریاست کا بیانیہ تھا،تجزیہ کار حبیب اکرم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو بہت اچھی طرح سوچ سمجھ کر جواب دیا ہے،ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے سیاسی بیان نہیں دیا بلکہ یہ ریاست کا بیانیہ تھا،وزیراعظم کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ سول اور عسکری قیادت سب ایک پیج پر ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کرنے کی کوشش کی تو پاکستان بھارت کو جواب دینے کا سوچے گا نہیں بلکہ بھرپور جواب دیا جائے گا،ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کے جذبات کی عکاسی کی ہے۔