”پلوامہ حملے کے بعد مجھے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے کیونکہ ۔۔“رحمان ملک نے انتہائی بڑا انکشاف کر دیا

”پلوامہ حملے کے بعد مجھے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے ...
”پلوامہ حملے کے بعد مجھے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے کیونکہ ۔۔“رحمان ملک نے انتہائی بڑا انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے انکشاف کیاہے کہ پلوامہ حملے کے حوالے سے سوالات اٹھائے جانے پر انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹررحمان ملک نے کہا کہ پلوامہ حملہ قابل مزمت ہے، دہشت گردی جہاں ہو تکلیف دہ ہوتی ہے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کا پلوامہ حملے کے لیے پاکستان کو مورد الزام ٹہرانا قابل مزمت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پلوامہ جیسے واقعات الیکشن میں اپنی کامیابی کے لیے کر رہے ہیں، مودی پلوامہ جیسے واقعات کرکے الیکشن میں پاکستان مخالف کارڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں آر ایس ایس، را اور دہشت گرد تنظیموں کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ موجود ہے جبکہ پلوامہ حملے کے ساتھ ساتھ نریندر مودی آنے والے دنوں میں سرجیکل اسٹرایکس کا ڈرامہ بھی رچا سکتے ہیں۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مجھے ٹوئٹر پر 'را' کی جانب سے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔بعد ازاں سینیٹر رحمان ملک نے پاکستان کو پلوامہ حملے کے لیے مورد الزام ٹھہرانے پر بھارتی حکومت کے خلاف مزمتی قرارداد پیش کی، جسے کمیٹی اراکین نے منظور کرلیا۔

مزید :

قومی -