”وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں امریکہ کو بھی بتادیا ہے کہ ۔۔۔“سینئر صحافی نے بڑا اعلان کر دیا

”وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں امریکہ کو بھی بتادیا ہے کہ ۔۔۔“سینئر ...
”وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں امریکہ کو بھی بتادیا ہے کہ ۔۔۔“سینئر صحافی نے بڑا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان کی جانب سے بچگانہ ردعمل سامنے آیا اور ہندوستان کے رہنماﺅں نے شواہد کے بغیر پاکستان کا نام لینا شروع کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل کے تجزیہ کار حبیب اکرم نے وزیراعظم کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں امریکا کو بھی واضح کر دیا ہے کہ بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کرنے کی کوشش کی توپاکستان جواب دینے سے قبل کسی قسم کی پابندیوں کاسوچے گا نہیں بل فوری منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
حبیب اکرم کا کہناتھا کہ پاکستان 6 ماہ والا پاکستان نہیں ،پاکستان نے سفارتی سطح پر بہت کامیابی حاصل کر لی اورہمارے وزیرخارجہ نے پلوامہ واقعے کے بعد مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی ہے جس میں ان کو بتادیا گیا ہے کہ بھارت الیکشن میں کامیابی کیلئے پاکستان مخالف بیانیہ استعمال کرتا ہے جبکہ پاکستان میں الیکشن ایسا نہیں لڑا جاتا،وزیراعظم عمران خان کا بہت زبردست تھا جس میں انہوں نے ریاست کا بیانیہ دیا۔