عمران خان نے واضح پیغام دےدیاجوپاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گاوہ آنکھ نکال دیں گے،شیخ رشید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوروزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح پیغام دےدیاہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں،پاکستان کی طرف جومیلی آنکھ سے دیکھے گاوہ آنکھ نکال دیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خا ن کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے واضح پیغام دےدیاہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں،پاکستان کی طرف جومیلی آنکھ سے دیکھے گاوہ آنکھ نکال دیں گے۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے 20 کروڑعوام کی ترجمانی کی،وزیراعظم نے واضح طورپرکہاپاکستان دہشتگردی کیخلاف ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پرظلم کی وجہ مسئلہ کشمیرہے۔