’’مودی سرکار کا پاکستان دشمنی کابخار تیزہوگیا اور یہ تب اترے گاجب ۔ ۔ ۔‘‘مسلم لیگ ق کے مونس الٰہی نے اعلان کردیا

’’مودی سرکار کا پاکستان دشمنی کابخار تیزہوگیا اور یہ تب اترے گاجب ۔ ۔ ...
’’مودی سرکار کا پاکستان دشمنی کابخار تیزہوگیا اور یہ تب اترے گاجب ۔ ۔ ۔‘‘مسلم لیگ ق کے مونس الٰہی نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کاسلسلہ شروع ہوگیا جسے پاکستان نے مسترد کردیا اور اب مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الٰہی بھی میدان میں آگئے ۔ 

ٹوئٹرپر چوہدری مونس الٰہی نے لکھا کہ ’’مودی سرکارکاپاکستان دشمنی کابخارتیزہوگیا۔ ماہرین کےمطابق کشمیرکی آزادی،کرتارپورکاافتتاح اورکلبھوشن کوسزاکی ڈوزملنےسےہی مریض کابخارٹوٹےگااورمریض اپنی اصلی حالت میں واپس لوٹے گااوراگرمرض کی کوئی علامت رہ گئی توپاکستان کےپاس اس کابھی علاج ہے‘‘.

مونس الٰہی کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا اور محمد عزیز حیدر نے ’’ جواباً بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ  جنگ کا سوچنے سے پہلے یاد رکھنا, ہمارے سروں پر پنکھا جنرل کا ،خوراک میں چاول کرنل کا،گھی مجاہد کا اور بچے دلیا فوجی کا کھاتے ہیں‘‘۔