وزیراعلیٰ پنجاب نے اچانک اتنے لوگوں کو حکومت کا ترجمان مقرر کردیا کہ جان کر آپ کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ جائے گا
فیصل آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی 18 شخصیات کو صوبائی حکومت کا ترجمان مقرر کیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ان شخصیات میں 10 وزراء، تین مشیر، ایک رکن قومی اسمبلی اور تین دیگر افراد شامل ہیں۔ صوبائی وزیر ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید، صوبائی وزیر صحت یاسمین یاشد، صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس، صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئر کرنل (ریٹائرڑ) ہاشم ڈوگر، صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان، وزیراعلیٰ کے ترجمان شہباز گل، وزیراعلیٰ کے مشیر چوہدری اکرم گجر، فیصل حیات جبوآنہ، رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری اعجاز احمد چوہدری، وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار، تحریک انصاف کے رہنما محمد احمد چٹھہ اور شوکت بسرا کو صوبائی حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔