پولیس نے ظلم کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ، بچے کی کمر کے نچلے حصے کو جلا دیا لیکن کیوں ؟ جان کر آپ کیلئے آنسو روکنا ناممکن ہو جائے گا
لاہور(یاسر شامی )پنجاب پولیس کی ایک اور شرمناک ترین حرکت سامنے آ گئی ہے ،ایک معصوم بچے کو بھی نہ بخشا اور ایسے ظالمانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا کہ دیکھ کر پوری انسانیت ہی کانپ جائے ۔
روزنامہ پاکستان کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لاہور کے علاقہ 3ڈی 2 گرین کے رہائشی نے بچے احمد نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے اسے بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے ،احمد کا کہناتھا کہ پولیس اہلکاروں نے سردی سے بچنے کیلئے ہیٹر جلا رکھا تھا اور اسے جلتے ہوئے ہیٹر پر بٹھا دیا جس کے باعث اس کی کمر کا نچلا حصہ بری طرح سے جھلس گیا ہے اور وہ چلنے پھرنے بلکہ لیٹنے سے بھی قاصر ہے لیکن حکام اس بچے کی آہ کوئی بھی نہیں سن رہا ۔
بچے سے جب اس واقعہ کے بارے میں معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ بتا بھی نہیں پا رہا تھا تاہم جب اس بارے میں اس کے اہل خانہ سے معلوم کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ کہ بچہ گھر سے باہر کھیل رہا تھا کہ ایک شخص موٹر سائیکل پر اس کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ وہ اس کے والد کو جانتا ہے اور اس نے بچے کو گمراہ کر کے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا ۔
وہ شخص احمد کو ایک موبائل فون فروخت کرنے والی دکان پر لے گیا اور وہاں پر اس نے دو موبائل فون لیے اور کہا کہ بچہ یہیں پر بیٹھا ہے اور وہ تھوڑی دیر میں واپس آ رہاہے لیکن وہ واپس آ نہ آیا اور دکانداروں نے بچے کو پولیس کے حوالے کر دیا تاہم پولیس نے بچے پر تشدد کرتے ہوئے ظلم کی انتہائی مثال قائم کر دی ۔