مریم نوازکی جناح ہسپتال آمد،لیگی کارکنوں کی دھکم پیل،ایڈمن بلاک کا دروازہ اور شیشے ٹوٹ گئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کیلئے جناح ہسپتال پہنچ گئیں۔مریم نوازکی آمد پر کارکنوں کی دھکم پیل اور بدنظمی کے باعث ایڈمن بلاک کا دروازہ اور شیشے ٹوٹ گئے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازاپنے والد نوازشریف سے ملاقات کیلئے جناح ہسپتال پہنچ گئیں، اس موقع پر موجود لیگی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازجناح ہسپتال میں داخل ہوئیں تو کارکنوں کی دھکم پیل اور بدنظمی کے باعث ایڈمن بلاک کا دروازہ اور شیشے ٹوٹ گئے ۔