نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپرنہیں دی گئی،مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کیلئے جناح ہسپتال پہنچ گئیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازاپنے والد نوازشریف سے ملاقات کیلئے جناح ہسپتال پہنچ گئیں، اس موقع پر موجود لیگی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپرنہیں دی گئی،ہمیں سمجھ نہیں آرہی سب کچھ دیکھ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ضمانت پر اللہ تعالیٰ خیر کرے گا۔