سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیب میں پیشی، تقریباً 70 سوال پوچھے گئے: نیب اعلامیہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم / سابق وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی LNC کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے جہاں پر نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم (CIT) نے تقریباً دو گھنٹے متعلقہ ڈائریکٹر کی سربراہی میں تقریباً 70سے زائد سوالات پوچھے۔ اس کے علاوہ نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن) (CIT نے ایک سوالنامہ بھی دیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ سوالنامہ کے جوابات 28فروری 2019ءتک نیب راولپنڈی کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو فراہم کئے جائیں تاکہ ان کے نیب راولپنڈی کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو آج دئیے گئے جوابات اور سوالنامہ کے ذریعے 28فروری 2019ءتک موصول ہونے والے جوابات کا قانون کے مطابق جائزہ لیاجائے گا۔ یہ انکوائری براہ راست چیئرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔