کیا ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہو گا؟ آئی پی ایل کے چیئرمین نے واضح کر دیا

کیا ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہو گا؟ آئی پی ایل کے چیئرمین نے واضح ...
کیا ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہو گا؟ آئی پی ایل کے چیئرمین نے واضح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز تو کافی عرصے سے نہیں ہو رہی اور دونوں ٹیمیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹس میں ہی آمنے سامنے ہوتی ہیں مگر اب بھارتیوں نے یہ میچ ختم کروانے کا مطالبہ بھی شروع کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے چیئرمین راجیو شکلا نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں جبکہ ورلڈکپ میں پاک، بھارت میچ سے متعلق فیصلہ میگا ایونٹ سے کچھ عرصہ پہلے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ جب تک حکومت ہمیں اجازت نہیں دیتی، پاکستان کیساتھ کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔ اگرچہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے لیکن اگر کوئی دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہو تو یقینا اس سے کھیلوں کا سلسلہ بھی متاثر ہو گا۔
جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف میچ کھیلے گی تو انہوں نے کہا کہ ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے، ورلڈکپ بہت دور ہے، دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔

مزید :

کھیل -