وکٹ لے کر جشن منانے کے نئے انداز کا مطلب کیا ہے؟ وہاب ریاض نے خود ہی بتا دیا

وکٹ لے کر جشن منانے کے نئے انداز کا مطلب کیا ہے؟ وہاب ریاض نے خود ہی بتا دیا
وکٹ لے کر جشن منانے کے نئے انداز کا مطلب کیا ہے؟ وہاب ریاض نے خود ہی بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے آل راﺅنڈر وہاب ریاض نے گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن منانے کا نیا انداز اپنایا جسے پسند بھی کیا جا رہا ہے۔
وہاب ریاض کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے کے بعد انگلی سے کانٹے کا نشان بناتے ہیں اور پھر اپنے انگوٹھے کو کچھ اس طرح سے گردن پر پھیرتے ہیں جیسے کوئی وارئیر جنگ شروع ہونے سے پہلے مخالف کو بتا رہا ہوں کہ تمہاری گردن تن سے جدا کر دوں گا، شائقین نے ان کے اس انداز کو پسند بھی کیا ہے اور یہ بھی جاننے کی کوشش میں مصروف ہیں کہ آخر اس انداز کا مطلب کیا ہے اور وہاب ریاض نے کیوں یہ انداز اپنایا۔
قومی کرکٹر نے شائقین کے اس سوال کا خود ہی جواب دیدیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ درحقیقت کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے کے بعد اس کے نام پر ’کانٹے‘ کا نشان لگا کر یہ بتاتے ہیں کہ اس کا کھیل ختم ہو گیا ہے اور اب اگلے کی باری ہے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -