لاہور قلندرز کیخلاف حسن علی کی پسندیدہ وکٹ کون سی رہی؟ بالآخر دل کی بات بتا ہی دی

لاہور قلندرز کیخلاف حسن علی کی پسندیدہ وکٹ کون سی رہی؟ بالآخر دل کی بات بتا ...
لاہور قلندرز کیخلاف حسن علی کی پسندیدہ وکٹ کون سی رہی؟ بالآخر دل کی بات بتا ہی دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا جس میں حسن علی کی عمدہ باﺅلنگ کا کلیدی کردار رہا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ باﺅلر چاہے ایک وکٹ حاصل کرے یا پانچ، وہ بہت لطف اندوز ہوتا ہے مگر میری پسندیدہ وکٹ اے بی ڈویلیئرز کی رہی کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ وہ ایک لیجنڈ ہیں اور بہت ہی زبردست کرکٹر ہیں بالخصوص ٹی 20 میں تو کمال کی بیٹنگ کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -