پی ایس ایل کا معیار کیسا ہے؟ شاہد آفریدی نے جب بنگلہ دیش، انگلینڈ اور آسٹریلین کھلاڑیوں سے پوچھا تو ایسا جواب مل گیا کہ آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا، جان کر بھارتیوں کو شدید مرچیں لگ جائیں گی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کا آغاز ہو چکا ہے اور اب تک تمام میچوں میں ہی بہت سخت اور زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے۔
لیگز کے میدان میں پی ایس ایل کے اضافے کے بعد ایک سوال تواتر سے پوچھا جاتا ہے کہ معیار کے حوالے سے یہ لیگ کتنی بہتر ہے تاہم شاہد آفریدی نے اب ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ آپ کو ناصرف اس سوال کا جواب مل جائے گا بلکہ آپ کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا۔
شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر لیگ کا اپنا معیار ہوتا ہے لیکن جب میں نے بنگلہ دیش، انگلینڈ اور آسٹریلیا سے آئے کھلاڑیوں سے پوچھا تو سب نے کہا کہ پی ایس ایل میں باﺅلنگ بہت ہی زبردست، مشکل اور چیلنجنگ ہے۔