آدھے وقت میں کپڑے بہترین استری کرنے کا آسان نسخہ

آدھے وقت میں کپڑے بہترین استری کرنے کا آسان نسخہ
آدھے وقت میں کپڑے بہترین استری کرنے کا آسان نسخہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گھر بھر کے کپڑے استری کرنا خواتین کے لیے ایک چیلنج ہوتا ہے کہ ایک ایک سوٹ پر ہی کتنا وقت صرف ہو جاتا ہے۔ تاہم اب ماہرین نے کپڑے استری کرنے کا ایک انتہائی آسان اور تیز ترین طریقہ بتا دیا ہے جس پر عمل کرکے آدھے سے زیادہ وقت بچایا جا سکتا ہے۔دی مرر کے مطابق ماہرین کے بتائے طریقے کے مطابق کپڑے استری کرنے کی میز پر ’ٹِن فوائل‘ (Tin Foil) کی ایک تہہ بچھا ئیں اور اس کے اوپر وہ کپڑا بچھا دیں جس پر آپ کپڑے استری کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس سے یہ ہو گا کہ استری سے نکلنے والی حرارت کپڑوں کے دوسری طرف نکل کر ضائع نہیں ہو گی بلکہ ٹِن فوائل سے منعکس ہو کر واپس آئے گی اور یوں زیادہ حدت ہونے کی وجہ سے کم وقت میں زیادہ کپڑے استری ہوں گے۔ بڑی تعداد میں خواتین سوشل میڈیا پر اس طریقے سے کپڑے استری کرنے کی تعریف کر رہی ہیں اور اپنے تجربات شیئر کر رہی ہیں۔ سینکڑوں خواتین نے لکھا ہے کہ انہوں نے یہ طریقہ آزمایا اور ان کے کپڑے پہلے سے آدھے وقت میں استری ہو گئے۔

مزید :

برطانیہ -