کپل شرما نے سدھو کی حمایت میں ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار کو مرچیں لگ جائیں

کپل شرما نے سدھو کی حمایت میں ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار کو مرچیں لگ جائیں
کپل شرما نے سدھو کی حمایت میں ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار کو مرچیں لگ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کامیڈی شو کے میزبان کپل شرما بھارتی کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی حمایت میں بول پڑے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپیل نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو شو سے نکالنے سے مسئلہ حل ہو جاتا تو وہ خود ہی شو چھوڑ دیتے۔کپل شرما نے مزید کہا کہ لوگوں کو گمراہ کر کے اصل ایشوز سے توجہ ہٹائی جاتی ہے ،کسی پر پابندی لگانا کسی مسئلے کا حل نہیں اور اسی طرح نوجوت سدھو کو شو سے نکالنا بھی مسئلے کا حل نہیں۔
واضح رہے پلوامہ حملے پر پاکستان مخالف بیان نہ دینے پراور بھارتی حکمراں سمیت سیکیورٹی انتطامات پر تنقید کرنے پر نوجوت سنگھ سدھو کو کامیڈی شو سے نکال دیا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -