پلوامہ حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے بیان پر شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پلوامہ حملے پر بھارتی پراپیگنڈے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بیان دے کر قوم کے جذبات کی ترجمانی کردی اور اس بیان کو اپوزیشن رہنما بھی سراہا رہے ہیں ،اب اس حوالے سے شاہد آفریدی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔
سٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے پلواما حملے کے بعد بھارتی الزامات کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان کے جامع بیان کی حمایت کردی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے وزیر اعظم کے بیان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”قطعی شفاف اور واضح“ ۔وزیراعظم عمران خان اپنے بیان پلواما حملے کی تحقیقات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت ایکشن کے قابل انٹیلی جنس معلومات دے ہم کارروائی کریں گے۔وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں واضح کیا کہ یہ نیا پاکستان اور نیا مائنڈ سیٹ ہے، ہم استحکام چاہتے ہیں، بھارتی حکومت کو پلوامہ واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کرتا ہوں، پاکستان پلوامہ واقعے کی تحقیقات کرانے کو تیار ہے۔