”اگر شہباز شریف بیرون ملک جاکر واپس نہ آئے تو شریف فیملی ۔۔۔“، مظہر عباس نے بڑا دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ اگر شہباز شریف بیرون ملک جاکر واپس نہ آئے تو شریف فیملی کی سیاست ہی ختم ہوجائیگی۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میںگفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ پاکستان میں ماضی میں ایسا ہوتا رہاہے کہ لوگ بیرون ملک جاکر واپس نہیں آئے ، اگر شہباز شریف باہرچلے جاتے ہیں اور واپس نہیں آتے تو کیا ہمارا قانون اتنا کمزور ہے کہ ان کو واپس نہیں لایاجاسکتا ، کیا اس سے پہلے لوگوں کوباہر سے واپس نہیں لایا گیا اور کیااس وقت بھی لوگوں کولانے کی کوشش نہیں کی جارہی ؟
انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف باہر جانا چاہ رہے ہیں تو عدالت میں وہی آپشن استعمال کرسکتے ہیں جو حمزہ شہباز نے کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف بیرون ملک جاکر واپس نہ آئے تو شریف فیملی کی سیاست ہی ختم ہوجائیگی ، اگر شہباز شریف عدالت سے باہر جانے کیلئے رجوع کرتے ہیں توان کوباہر جانے کی اجازت دینی چاہئے ۔